نیویارک(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جنوبی ایشیاء میں امن ،خوشحالی اور استحکام کے لیے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم
’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیوزو سے مل کر خوشی ہوئی، ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پروسیع تناظر میں بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی ایشیاء میں امن ،خوشحالی اور استحکام کے لیے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔