اتفاق کیاہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیوزو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے عوام کے مابین روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافہ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوشحالی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری پر بھی اتفاق کیا۔