کراچی ( کاشف گرامی سے)دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول کراچی میںمحمد احمد شاہ (ستارہ امتیاز ہلال امتیاز)کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں دنیا کا بہت بڑا فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے ۔اس فیسٹیول میں 40 ممالک کے 400سے زائد آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کہنا ہے کہ 26ستمبر کو ہم ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کا افتتاح کررہے ہیں ۔اس میگا ایونٹ کے حوالے سے ایئر پورٹ پر بیماریوں کی جانچ اور دیگر سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،پورے شہر دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مختلف پینل بھی دیگر ممالک سے فنکاروں کی دیکھ بھال کے لیے کراچی آرہے ہیں۔کراچی میں فیسٹیول کے پوسٹر لگائے جارہے ہیں ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی رقص، تھیٹراور موسیقی سے بھرپور ہوگا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فیسٹیول کو کامیابی سے ہم کنار کرے کیونکہ اس کی کامیابی سے دنیا بھر کو پتہ چلے گا کہ پاکستان کس قدر پر امن ملک ہے اور یہاں کے عوام فن و ثقافت سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔