لاہور(نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم، آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6 ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی، کہروڑ پکا، رحیم یار خان، وہاڑی اور راجن پور میں پیاز، خوشاب، چکوال، پنڈی اور جہلم میں آف سیزن ٹماٹر کی کاشت کا پلان، کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری رینٹل سروسز شروع کرنے کی منظوری، ٹریکٹر، ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو نو پرافٹ، نو لاس کی بنیاد پر کرائے پر میسر ہوگا، 67 سے زائد مقامات اور زرعی مشینری کے انتخاب کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بھی قائم کیے جائیں گے.