اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان کا مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کا بیان بھی 35 پینچر کی طرح ”سیاسی“ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آج کل عمران خان ضمنی انتخابات کو بھی جہاد سے تشبیہ دے رہے ہیں، وہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں ہی پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں نام 117 ویں سے 140 ویں نمبر پر آ گیالیکن وہ خود کو حق اور مخالفین کو چور ڈاکو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ لوگوں کو اپنی سیاست کیلئے جلاﺅ گھیراﺅ پر اکساتے ہیںلیکن خود ان میں اتنی جرات نہیں کہ دھاندلی کا الزام لگاتے وقت کسی کا نام لیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کبھی کہتے ہے مسٹر ایکس دھاندلی کر رہا کبھی کہتے مسٹر وائی دھاندلی کر رہا، یہ کیسا جہاد ہے جس میں عمران خان اشاروں میں بات کر رہے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے سے پہلے عمران خان کو 35 پینچر کے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کا بیان بھی 35 پینچر کی طرح ”سیاسی“ثابت ہوگا، انتخابات کے بعد عمران خان کہے گے ان کو کسی نے کہا تھا، لہذا وہ ایک ”سیاسی بیان“تھا۔