ژوب( نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق ژوب کے قریب پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اے ایس آئی جان بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں زخمی 2 اے ٹی ایف اہلکار دم توڑ گئے جس کے بعد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی، شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔