کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )ایم ایس مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک ڈاکٹر مہر الدین کھیتران نے کہا ہے کہ ہسپتال میں 24گھنٹے مختلف امراض کے علاج و معالجے کیلئے ماہر سرجنز اور ڈاکٹرز کی نگرانی میں غریب عوام کا بہتر طریقے سے علاج و معالجہ کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کی محکمہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق ہسپتال میں ڈاکٹرز اور انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جارہی ہے‘یہ بات انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک میں غریب اور لاچار عوام کی علاج و معالجے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے 24گھنٹے زچہ و بچہ کیسز کے علاوہ دیگر امراض کے علاج و معالجے کیلئے ماہرسرجنز اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی کام کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ اب ہسپتال میں فی میل سرجنز بھی تعینات کردی گئی ہے جو بہتر طریقے سے خواتین کے علاج و معالجے کیلئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کررہی ہے ہسپتال کی مزید بہتری‘ ترقی اور صفائی و ستھرائی کیلئے تمام انتظامیہ بھرپور کردار ادا کررہی ہے کچلاک عوام کسی بھی وقت بہتر علاج و معالجے کیلئے ہسپتال آسکتے ہے اور اپنا علاج و معالجہ بہتری طریقے سے کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اولین ترجیح محکمہ صحت ہے کوتاہی و غفلت برتنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ میرا آفس24گھنٹے عوام کیلئے کھلا رہتا ہے اس سلسلے ہسپتال میں علاج و معالجے سے متعلق اگر کسی مریض کو کوئی شکایت ہو تو وہ خود مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔