اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی )پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہےپاکستان اٹامک انرجی کمیشن پی اے ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا، یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہےاعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں