کراچی (نمائندہ خصوصی ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے 22 ستمبر کو ڈی چوک میںہونے والے دھرنے میں شرکت کے لیے گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اسلام پہنچ گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور قرب و جوارمیں رہنے والے لوگوں آپ کی بہن عافیہ آپ کو 22 ستمبر کو ڈی چوک
بلارہی ہے۔ یہ دھرنا صرف عافیہ کی رہائی کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ قوم کی تمام عافیاﺅں کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعافیہ کی رہائی کے لیے ایک دستخط نہیں کررہی ہے تو وہ آپ کے بچوں کا کیا تحفظ کرے گی جبکہ امریکہ میں امریکی وکلاءعافیہ کی رہائی کے لیے پٹیشن دائر کر چکے ہیں،اب حکومت پاکستان کی طرف سے ایک خط درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ کی 86 سال کی سزا کے خلاف ڈی چوک میں دھرنا جبکہ ملک بھرکے پریس کلبوں کے باہر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو 23ستمبر ، 2010 ءکو امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ کو دفاع کے قانونی حق سے محروم رکھتے ہوئے یکطرفہ عدالتی کاروائی کے ذریعے 86 سال کی ظالمانہ سزا سنائی تھی۔