اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈز پر جاری سموں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہےفوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیںمقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگاپی ٹی اے کے مطابقمتعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی