راولپنڈی ۔(نمائندہ خصوصی ):پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن "ٹیلون گرپ”میں حصہ لیا ۔پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعینات ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر کی شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن (ٹیلون گرپ) میں شرکت کی ہے ۔مزید برآں؛ برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے ساتھ مشق کا انعقاد ہوا ۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحر ہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے ۔پاک بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے