ریزک نے اپنی افرادی قوت کے اندر ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تنظیم کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہراسانی کے حوالے سے یو این ڈی پی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا خاکہ پیش کیا اور کام کے محفوظ اور جامع ماحول کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔فوسپاکی لاء آفیسر مہر جامی نے کام کی جگہ پر ہراسانی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے قانونی طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں فوسپا کے ایکٹ اور خدمات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان میں 90 دنوں کے اندر شکایات کو تیزی سے اور مفت نمٹانا اور قانونی نمائندگی کی ضرورت کے بغیر ، ہراسانی کے متاثرین کے لئے قابل رسائی آپشن فراہم کرنا شامل ہے۔تقریب میں یو این ڈی پی اور فوسپاکے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ پسماندہ خاص طور پر ٹرانس جینڈر افراد اور گھریلو ملازمین تک آگاہی پیدا کی جاسکے جنہیں اکثر کام کی جگہ پر ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تقریب کا اختتام سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جس میں شرکا نے فوسپاکی شکایات کے اندراج کے عمل، اس کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے اختیارات اور ہراسگی کے مقدمات میں ثبوت کی اہمیت کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کیں۔فوسپاپاکستان بھر میں کام کی جگہوں پر ہراسانی کے خاتمے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔