کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے جانوروں کا گوشت دور دراز رہنے والے رشتہ داروں اور حلقہ احباب کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ـ
بیشتر شہریوں نے گوشت اپنے پاس ہی ذخیرہ کر لیا اور موسم بہتر ہونے پر پہنچانے کا پلان بنایا ہے ـ شہریوں کا کہنا ہے ایک فریج میں کتنا گوشت رکھیں اس موسم میں گوشت پہنچانا خطرے سے کم نہیں ـ