کراچی ( نمائندہ خصوصی) اسپیشل اولمپک پاکستان اور ہلال احمر پاکستان سند کے درمیان تین سالہ مدت کیلئے مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط ہو گئے جس کے مطابق ہلال احمر کیجانب سے اسپیشل بچوں کی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور ہوم نرسنگ سمیت اسپیشل کھلاڑیوں کو بغیر کسی تفریق اور اولمپک ازم کے مطابق کھیلوں کے ذریعے ابتدائی طبی امداد کی تعلیم فراہم کرنا شامل ہے پاکستان ریڈ کریسنٹ ہیڈ آفس کلفٹن میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور ہلال احمر کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک نے دستخط کئے اس موقع پرامریکہ سے آئی ہوئیں اسپیشل اولمپک انٹرنیشنل کی سینیئر ڈائریکٹر برائے چائلڈ ہیلتھ ریبیکا ریسٹن (Rebecca Raiston) اسپیشل اولمپک ایشیاء پیسیفک ریجن کی سینیئر مینیجر ہیلتھ پرل انگ (Pearl Ang) اسپیشل اولمپک ایشیاء پیسیفک ریجن کی مینیجر یوتھ پام رولنک (Pam Rolink) پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ برانچ کے صوبائی سیکریٹری کنور وسیم، ایس او پی کی بورڈ ممبر اسماء حسن، پاکستان اولمپک کے میڈیا ایڈوائیزر آصف عظیم، ایس او پی کے نیشنل ڈائر یکٹر طحہ طاہر، نیشنل اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین اور کنسلٹنٹ کمیونیکیشن سیف اظہر بھی موجو دتھے چیئرپرسن ہلال احمر فرزانہ نائیک کاکہنا تھا کہ اسپیشل اولمپک پاکستان کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے باعث اعزازہے ہم پاکستان میں اسپیشل گیمز کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہم ایس اوپی سے ہرسطح پر اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ہلال احمر کیجانب سے ذہنی معذوری کے شکار بچوں اور بڑوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے فرزانہ نائیک کامزید کہنا تھا بلا شبہ ذہنی وجسمانی معذوری کاشکار بچوں کیلئے اسپیشل اولمپک پاکستان کی کارکردگی ملکی سطح پر ایک مثال ہے جہاں کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا تسلسل کے ساتھ انعقاد اور ان کی جسمانی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اسپیشل اولمپک کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور انکی ٹیم جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت دن رات اسپیشل بچوں کی خدمت کی انجام دہی میں مصروف ہیں میں ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ہماری خواہش ہے کہ اسپیشل کھلاڑی مکمل اعتماد اور یکسوئی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے دنیا بھرمیں پاکستان کانام روشن کریں چیئرپرسن ایس او پی رونق لاکھانی نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کیجانب انسانی خدمت کے پیش نظر اسپیشل کھلاڑیوں کی سرپرستی کیلئے آگے آنا ایک خوش آئند عمل اور ہمارے اسپورٹسمین کیلئے ہواکاتازہ جھونکا ہے ہم صحت مند کمیونٹی کی تعمیر اور ایونٹس کے کامیاب انعقاد کیلئے ہلال احمر سے کھلاڑیوں کا ڈیٹا شیئر کریں گے مفاہمتی یاداشت (ایم او یو)پر عمل درآمد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے مواقع میسر آئیں گے۔