کوئٹہ،( نمائندہ خصوصی ) دہشت گردی سے تباہ پُل کی بحالی کا 40 فیصد کام مکمل ہو گیا ۔سی ای او ریلوے کی ہدایت پر پُل کی بحالی کا عمل دو شفٹوں میں جاری ہے جس کے بعدمتاثرہ پُل 15 اکتوبر تک ٹرین آپریشن کیلیے کھول دیا جائے گا۔پُل کی بحالی ریلوے اپنے وسائل سے کر رہا ہے ریلوےزرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان کا ملک بھر سے ریل رابطہ فوری بحال کر دیا جائے گا