کراچی(نمائندہ خصوصی )چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر چیف سیکریٹری ہاؤس میں پودا لگا کر دن کو یادگار بنایا۔ اس اقدام کا مقصد ماحول کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شجرکاری پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے اور یہ ہمارے لیے ایک سبز اور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے عوام کو ماحول کی حفاظت میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور کہا کہ یہ ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف نبی ﷺ کی تعلیمات کو زندہ کرتے ہیں بلکہ ایک بہتر اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔