پشاور ( رپورٹ ابراہیم خان )پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے پاکستان کے قومی ترانے کی بےحرمتی کرتے ہوئے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی رحمت العالمینﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکاء احترام میں کھڑے ہوگئے۔ جبکہ افغان قونصل جنرل محب اللّٰہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔ افغان قونصل جنرل محب اللّٰہ شاکر کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہیں ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ذرائع کے مطابق 12 ربیع الاول کی مناسبت سے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصل جنرل کی شرکت، کانفرنس کے دوران قومی ترانے کے احترام میں ، افغان قونصل جنرل نے کھڑے ہونے کی زحمت نہیں کی، سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہےپشاور میں منعقدہ تقریب میں افغان قونصل جنرل اور اُن کے ساتھی پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے جو سفارتی آداب کی بھی خلاف ورزی ہے۔