اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول ک قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے93 پیسے فی لیٹر ہے۔