اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو عالمی یوم جمہوریت منایا گیا۔ بین الپارلیمانی یونین کے تحت ہر سال دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں ۔واضح رہے کہ اس دن کو منانے کی ابتدا 2008ء میں ہوئی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007ء میں اپنے 62 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 12 کی قرارداد نمبر 62/7 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی ۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری، نجی اور سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔