کراچی(اسٹاف رپورٹر)تجربہ کار افسران کی غیر موجودگی،شہرقائد میں برسات شہریوں کیلئے باعث زحمت بن گئی،ماہرین بلدیات کا کہنا ہے کہ ناتجربہ کار افسران نے شہر کو ڈبو دیا،پروفیشنل انجنئیرز سے زیادہ بی ٹیک انجنئیرز کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہےـ بی ٹیک انجنئیرز کھڈے لائین لگنے سے شہر میں نالو ں کی صفائی اور برسات معمہ بن گئی ہےـ
عشروں کی سروسز رکھنے والے افسران کی بلدیاتی اداروں میں کمی ہے ـ ان افسران میں بی ٹیک انجنئیرز نالوں کے بارے میں مستند معلومات رکھتے ہیں،انہیں معلوم ہے کہ نالے کس طرح صاف ہونگے،نالوں کے ڈسپوزل پوائنٹس بھی ان ہی کے علم میں ہیں،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ کراچی کو ڈبونے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے،ناقص پالیسی کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تالاب بن چکی ہیں، کراچی اہل بلدیاتی افسران کے سپرد کیا جائے،اہل افسران کھڈے لائین لگا کر نااہلوں سے کام چلایا جارہا ہے، نالوں کی تہہ تک صفائی کئے بغیر بارشوں سے نمٹنا ناممکن ہےـ