اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے سندھ حکومت کی جانب سے برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس کے خاتمے کی منظوری دینے پر وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کابینہ کے حالیہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلہ کے صوبے کے پسماندہ خاندانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سینیٹرروبینہ خالد کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سندھ ذوالفقار علی شیخ نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر اہم شخصیات سے اس حوالہ سے بات چیت کی تھی ان ملاقاتوں میں بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو پیدائشی سرٹیفکیٹ اور بی فارم کے اجرا میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔