اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل جناح کنونشن سینٹر میں جاری تزئین وآرائش کے کام کا جائزہ لینے کے لئے وہاں کا دورہ کیا۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام بلا تعطل دن رات جاری ہے۔چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بہترین آرکیٹکٹ کے زیر نگرانی جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام ہو رہا ہے،جناح کنونشن سینٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپگریڈ اور اپلفٹ کیا جا رہا ہے،کنونشن سینٹر میں ایس ایم ڈیز ، ڈیجیٹل بورڈز اور جدید کانفرنسنگ کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،کنونشن سینٹر میں بہترین لائٹنگ سمیت جدید انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گئی،اپلفٹ کے کاموں میں کنونشن سینٹر کا مرکزی ھال سمیت کمیٹی رومز کی تزئین و آرائش شامل ہے،اپگریڈیشن منصوبے کے تحت کنونشن سینٹر کی مکمل فلورنگ، مرمت، پینٹ اور گلاس ورک بھی کیا جا رہا ہے،جناح کنونشن سینٹر میں فرنیچر اور کارپیٹس کو بھی بہتربنایا جا رہا ہے،جناح کنونشن سینٹر کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کے لئے شجر کاری اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جاری۔اس موقع پر محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ جناح کنونشن سینٹر کو مکمل طور پر سمارٹ بلڈنگ میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا مقصد عالمی و قومی تقریبات کی بہترین میزبانی کرنا ہے۔چئیرمن سی ڈی اے نے پارک روڈ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ پارک روڈ پر جاری کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر کیا جائے۔محمد علی رندھاوا نےروڈ پر جاری کام کو حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے کے باوجود جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔