اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی کمیٹی کے ارکان کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے نامزدگیوں کی منظوری دے دی ۔اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق خصوصی کمیٹی کے لیے جن اراکین کو نامزد کیا گیا ہے ان میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز، پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی،بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور احمد، جے یو آئی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عطا الرحمان، پارلیمانی لیڈر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان، پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم پاکستان سینیٹر سید فیصل سبزواری، پارلیمانی لیڈر بی این پیسینیٹر محمد قاسم، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر ،ایم ڈبلیو ایم پی کے سینیٹر راجہ ناصر عباس، پارلیمانی لیڈر نیشنل پارٹی سینیٹر جان محمد، پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ق سینیٹر کامل علی آغا اور پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل سینیٹر حامد خان شامل ہیں۔