گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو روٹیشن/ٹرانسفر کے تحت دوسروں صوبوں کی ہائی کورٹس میں بھیجا جائے گا، چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہو گا، آئینی عدالت کا قیام جو آئینی امور کو دیکھے گی آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185 اور 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ججز میں سے حکومت لگائے گی، آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی، آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکھٹا کیا جائے گا.