گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو ای چالان یکم اکتوبر 2024 سے شروع ہو گا، آٹو ای چالان آپ کی نمبر پلیٹ اور شناختی کارڈ پر ڈالا جائے گا، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 2000 روپے جرمانہ ہو گا، موٹر سائیکل ہیلمیٹ نہ پہننے پر 1000 روپے جرمانہ ہو گا، کم عمر ڈرائیور 2000 روپے جرمانہ ہو گا جب کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 3000 روپے جرمانہ ہو گا، لہذٰا شہریوں سے التماس ہے کہ اب زندگی اور پیسے دونوں بچائیں اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو ای چالان سے محفوظ رہیں.