ٹوکیو( نیٹ نیوز ) پاکستان کے معروف اداکاراور ڈائریکٹر تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔ تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔تنویر جمال کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد جاپان کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔۔پاکستانی ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار تنویر جمال کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے۔
معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال دوسری مرتبہ کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے تھے۔ وہ 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے۔۔تنویر جمال نے 1990 سے قبل ہدایت کار کاظم پاشا کے ڈرامے ’جانگلوس‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔
پہلے ڈرامے کی کامیابی کے بعد تنویر جمال پی ٹی وی کے دیگر متعدد مشہور ڈراموں ’جناح سے قائد، سمجھوتا، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج‘ سمیت 90 کی دہائی کے دیگر مقبول ڈراموں میں بھی کام کیا اور کم وقت میں اپنی منفرد پہنچان بنائی۔ تنویر جمال نے بحرین، پیرس، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں ہوٹلنگ اور بزنس اداروں میں ملازمتیں بھی کیں اور انہوں نے جاپانی نژاد لڑکی سے ہی کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی شادی کرلی تھی۔
ان سے شادی کیلئے جاپانی لڑکی نے اسلام قبول کیا تھا ۔تنویر جمال کے بچے اور اہلیہ اس وقت بھی جاپان میں ہی رہتے ہیں اور ان کے بیٹے نے جاپانی نژاد امریکی لڑکی جبکہ بیٹی نے پاکستانی نژاد جاپانی لڑکے سے شادی کر رکھی ہے۔ تنویر جمال کے پاس جاپانی شہریت بھی ہے اور وہاں اہل خانہ کی رہائش کی وجہ سے وہ ہر چند ماہ بعد جاپان جاتے ہیں۔تاہم اس بار وہ کینسر کی تشخیص کے بعد جاپان منتقل ہوئے تھے
میڈیا رپورٹس کے مطابق
اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔
اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اداکار تنویر جمال نے لواحقین نے جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔
تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
تنویر جمال نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل ’گاڈ فادر‘ کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جب کہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے درجنوں معروف ڈرامہ سیریل میں بہترین اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جب کہ‘ اب پیمپر نہیں آئیں گے‘ اور عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’جاپان کنکشن‘ ڈائریکٹ اور پروڈیوس کی ہے۔
تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے تھے لیکن چند ماہ قبل انہیں پھر سے تکلیف ہوئی اور ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی تھی۔