اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )اسلام آباد پولیس سٹیشن گولڑہ کی ٹیم اور سپیشل سیکسول انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس آئی او یو) نےنوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزم کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ کی رپورٹ کے بعد گولڑہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔رپورٹ موصول ہونے پر اسلام آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سید علی راز نے فوری ردعمل کا حکم دیا اور ایس ایس آئی او یو ٹیم کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔اس کے نتیجے میں ملزم جس کی شناخت نعمان شفیق کے نام سے ہوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی راز نے عوام کو یقین دلایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ مناسب سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔سید علی راز نے کہاکہ خواتین اور بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور خبردار کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔