کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی ):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری کے مابین جمعہ کو یہاں ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک ، ایم پی اے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری اور میر ساجد جان دشتی بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی نے میر اسراراللہ خان زہری, میر ظفراللہ خان زہری سے ان کی والدہ محترمہ کی خیریت دریافت کی ۔ملاقات کے دوران سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔