کراچی(کرائم رپورٹر)بن قاسم پولیس نے مقابلے کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت کامران عرف ڈھکن کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد لی تفصیلات کے مطابق بن قاسم پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کے اشارہ کیا جس پر مسلحہ ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈکیت کامران عرف ڈھکن زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے سرقہ شدہ 125 موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لی،ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کے مطابق گرفتار ملزم کامران عرف ڈھکن سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی کے علاقوں بن قاسم،اسٹیل ٹاؤن،شاہ لطیف اور دیگر تھانوں کی حدود میں ڈکیتی و لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے تاہم پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کے فرار ساتھیوں نعیم اور یاسر کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے