کراچی۔(نمائندہ خصوصی ):سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے جمعہ کو یہاں بین الاقوامی میری ٹائم سسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس میں شرکت کی اور وزارت بحری امور کے مختلف اداروں کا دورہ بھی کیا۔آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل نے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ٹرمینل کے کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکٹر کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ
پاکستان آئی ایم او کے ضوابط پر عمل درآمد کر رہا ہے۔بعد ازاں سیکریٹری جنرل آئی ایم او نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے زیر انتظام ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی دیکھ بھال اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ کی تعریف کی۔انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی اور گلدستے پیش کئے۔انہوں نے پورٹ ہاؤس میں مینگرو کے درخت لگانے میں بھی حصہ لیا اور مینگرو کا پودا بھی لگایا۔