اسلام آباد(بیورو رپورٹ):شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک اور خطہ میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے ایس سی او کا 23واں وزارتی اجلاس پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس کی صدارت کی جس میں رکن ممالک کے بیرون ملک اقتصادی امور اور تجارت کے وزراء نے جمعرات کو یہاں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے ایس سی او کونسل کے سربراہان حکومت کے چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کی جو ایس سی او کا دوسرا بڑا فورم ہے۔ وزارتی اجلاس کے بعد ایس سی او رکن ممالک کے کمیشن کے اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل 47 واں اجلاس بھی بدھ اور جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔