کراچی (نمائندہ خصوصی ۔کرائم رپورٹر)کراچی کے ضلع کورنگی علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں عدالتی حکم پر رہائشی عمارت کے نیچے قائم پیٹرول پمپ میں آگ لگنے سے” دو افراد جاں بحق جبکہ14 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔شاہ فیصل کالونی میں واقع رہائشی عمارت کے نیچے دکان میں پیٹرول پمپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ابتدا میں فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر آگ بے قابو ہوکر عمارت اور نیچے بنی دکانوں تک پھیلی تو مزید دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔عمارت کو خالی کرالیا گیا لیکن اس وقت تک ایک شہری جھلس کر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔واضح رہے 6ماہ قبل www.tariqjaveed.com کی خیر ڈی سی کورنگی نے شاہ فیصل کالونی میں رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی پٹرول شاپس بند کروادی گئی تھی لیکن کرپٹ نظام کے سبب "معزز عدالت کے حکم ” غیر قانونی پیٹرول شاپس پر کھلے پیٹرول کی فروخت شروع کر دی ۔www.tariqjaveed.comکی جانب سے شاہ فیصل کالونی تھانے رابطہ کیاگیس تو پولیس نے عدالتی ۔جن
احکامات دیکھا دئیےجن میں پولیس ہو غیر قانونی پیٹرول شاپس کے خلاف کارروائی سے منع کیا گیا تھا ۔زرائع کے مطابق پیٹرول کی غیر قانونی شاپس کے پیچھے بااثر افراد کا ہاتھ ہے انتظامیہ کی منہ بند رکھنے کی سکت رکھتے ہیں دریں اثنا
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارت میں قائم پیٹرول پمپ کے مالک نے کورٹ سے آرڈرز لے رکھا ہے، اسی وجہ سے پولیس کارروائی نہیں کرسکتی۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے ایک لڑکے نے جلتی سگریٹ پھینکی تھس جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم پیٹرول پمپ حادثات کا باعث بنتے ہیں جنہیں ختم کرایا جائے۔کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے
عمارت میں سرچ اپریشن کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آگ لگنے کی جگہ کا دورہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔,دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرملیر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی نعمت اللہ چاچڑ نے نےخصوصی گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد شاہ فیصل کالونی میں قائم تمام غیر قانونی پیٹرول شاپس سیل کردی گئیں ہیںحادثہ ما تخمینہ لگا کر متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی