اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل کردیا.اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کے معاملے پر 20 گریڈ کے سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی محمد اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لیے معطل کر دیا.اس کے علاوہ سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں سکیورٹی کی ناکامی پر چار سکیورٹی اہلکاروں کو بھی 4 ماہ کے لیے معطل کر دیا.معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسرز عبیداللہ وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں