کراچی (بیورورپورٹ )
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور بارش کے پانی کے نکاس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کھارادر، برنس روڈ، سندھ سیکریٹریٹ کبوتر چورنگی، ہائے کورٹ، شاہین کامپلیکس، ٹاور اور دیگر علاقوں کا دورا کیا۔ اس دوران کمشنر کراچی، محمد اقبال میمن، ایم ڈی واٹر بورڈ اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے قائد اعظم ہائوس کے اطراف پانی کے نکاس کا جائزہ لینے کے دوران واٹر بورڈ اور متعلق اداروں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے شہر کی اہم شاہراہوں سے پانی کے نکاس کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور جہاں جہاں پانے ہے وہ آج رات تک نکال لیا جائے گا۔
انہو ں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے آئندہ متوقع بارشوں کے لئے بھی ایم ڈی اے، واٹر بورڈ، کے ایم سی، ڈی ایم سی، تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔