اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر محمد سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔منگل کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائرس سجاد قاضی کو پاکستان کے 32 ویں سیکرٹری خارجہ کے طور پر الوداع کہہ رہے ہیں، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔