اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی نے یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اپنےمتعلقہ حلقوں کے امور پر بھی بات چیت کی ۔