کراچی(نمائندہ خصوصی)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے اپنے نئے "پے پاک کارڈ ہولڈر کیمپین” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو سونے کے انعام جیتنے کا سنہری موقع ملے گا۔ این بی پی پے پاک ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے صارفین مختلف لین دین کر کے 2.5 گرام گولڈ بار جیتنے کے اہل ہو سکتے ہیں، جن میں کم از کم 500 روپے کی اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے ، 5,000 روپے یا اس سے زیادہ کی ریٹیل خریداری، اور 5,000 روپے یا اس سے زیادہ کی آن لائن خریداری کرنے والے صارفین شامل ہونگے۔ کل 75 سونے کی اینٹیں انعام میں دی جائیں گی، اور ہر کیٹیگری میں 25 خوش نصیب جیتنے والے ہوں گے۔ یہ خصوصی کیمپین ستمبر سے دسمبر 2024 تک جاری رہے گی، جس سے این بی پی پے پاک کارڈ ہولڈرز کو اپنے روزمرہ کے اخراجات سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔