اسلام آباد،بنون( مانیٹرنگ ڈیسک کورٹ رپورٹر )بنوں میں سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے کیس میں اسپیشل جج سینٹرل 2 اسلام آباد ہمایوں دلاور کے وارنٹ جاری کردیئے گئےپولیس کے مطابق جج ہمایوں دلاور کے بھائی ، والد اور رجسٹرار کے بھی وارنٹ جاری ہوئے ہیںپولیس نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، اس معاملے میں حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوااس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیشل جج ہمایوں دلاور اور ان کے 3 بھائیوں کےخلاف ایف آئی آر درج ہےانہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے، ملزمان نے جعلی اندراج سے زمین اپنے نام کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی اور جج ہمایوں دلاور ہاوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ہیںخیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کردی تھی اور ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا