کراچی( بیورو رپورٹ )پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان وسیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان اشرف میمن نے کہا کہ پاکستان بنتے وقت بنگالیوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت ہٹتے ہی بھارتی نواز ٹولہ پاکستان میں سر گرم ہو گیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف محاذ آرائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دنیا جانتی ہے کہ حسینہ واجد بھارتی نواز ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی اثر رسوخ ختم ہو رہا ہے اور اب بھارت آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور راتوں رات بغیر اطلاع دیئے پانی چھوڑ کر لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیااس وجہ سے ہزاروں افراد کی اموات ہوئیں ہیں بھارت نے یہ کام کر کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور ابی دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ایسے وقت میں پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی کی بنگالیوں کے خلاف تقریر اس کے بھارتی ایجنٹ ہونے کا کھلا ثبوت ہے ہم بنگالی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ماروی راشد کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت خارج کرے بصورت دیگر ہم احتجاج کریں گے