لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں ملک کے مشہور و معروف شیخ الحدیث و التفسیر حضرت علامہ مفتی مظہر مختار درانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ عقیدہ تاجدار ختم نبوت ﷺ کیلئے ہماری جان، مال، اولاد، دھن و دولت ہر چیز قربان ہے، جس کے صدقے ہمیں ایمان نصیب ہوا اس ذات مقدس حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان عظمت توقیر کیا بات ہے کہ خود بھی درود و سلام بھیج رہا. ﷲ کا غضب ہو ان لوگوں پر جو ﷲ کے سچے میٹھے پیارے آخری نبی خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بجائے کسی من گھڑت مرزا قادیانی پر کلمہ پڑھ رہے ہیں. اسلام ایک آفاقی مذہب کے بجائے قادیانیت کی بات کرتے ہیں. بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ﷲ کے پیارے میٹھے آخری نبی خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی ﷲ علیہ وعلی والہ وسلم پر مکمل ایمان رکھتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنت لاڑکانہ کے رہنما مولانا ریاض احمد سوھو حسینی کی جانب سے آرٹسل کائونسل گیٹ بختاور پارک سچل کالونی لاڑکانہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر شمس الدین سوھو سجادہ نشین درگاھ عالیہ ھیتم سوھو،خصوصی مھمان حافظ شفیق الرحمن سومرو صاحب درگاھ عالیہ باقرانی شریف، علامہ خلیل احمد چنہ حسینی، مفتی محمد علی رضوی، علامہ قاری غلام اکبر حسینی، سینیئر رائیٹر کالم نگار عبدالفتاح عباسی، علامہ جنید احمد سرھیو، علامہ منظور احمد قلندری، سائین جمیل حبوی، سائین حفیظ احمد شاھ، شعیب احمد حسینی، حافظ روشن حسینی، قاری فیض محمد، محبوت علی چشتی و دیگر علماء کرام مشائخ عظام حفاظ کرام عاشقان رسول نے شرکت کی.