اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے سب انسپکٹر شکیل احمد کی فرض سے لگن ، قربانی کو سلام بھی پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے اہلخانہ سے دلی اظہارِ تعزیت اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔