اسلام آباد (نمائندہ خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک)ریب سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خاتون صحافیوں کے حوالے سے بھی غلیظ زبان کا استعمال کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں حریف صحافیوں کو ننگا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔ قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔پی ٹی آئی کے جلسے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بھی جلسے میں شرکت کی، جبکہ جلسے میں حماد اظہر بھی منظر عام آئے اور خطاب بھی کیا۔حماد اظہر نے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں میدان سجنے لگا ہے، کارکن تیار رہیں۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ فارم 47 والے سن لیں اس سے پہلے کہ عوام کا سمندر بہا لے جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، عدلیہ کو قانون سازی کی آڑ میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عوام سے اگلی ملاقات لاہور کے جلسے میں ہوگیاسلام آباد جلسے سے خطاب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں پنجاب نہیں نکلتا، آج یہاں پنجاب موجود ہے، پاکستان کا ہر طبقہ آج جلسے میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہوتے ہوئے حق کی آواز بلند کی، نواز شریف اور صدر آصف زرداری بھی جلسہ نہیں روک سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے 4 ہزار طلبہ موجود ہیں ، پنجاب لیڈ کرے گا، پختون بھائی ہمارے ساتھ ہیں، آج سب رکاوٹیں ہٹا کر لوگ جلسے میں پہنچے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کہتے تھے 8 ستمبر کو جلسے نہیں ہوگا۔ ہم بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے، عوام سے اگلی ملاقات لاہور کے جلسے میں ہوگی۔قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں گواہ ہیں، حکمران ہم سے خوفزدہ ہیں۔اسلام آباد جلسے سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ میں نے آپ سے صوابی کے جلسے میں کہا تھا کہ ہم بڑا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میدان لگنے لگا ہے، تیار رہو۔ ہم خون کے آخری قطرے تک کھڑے رہیں گے، یہ تمام رکاوٹیں گواہیاں دے رہی ہیں کہ حکمران ہم سب سے خوفزدہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ حکومت عدالتوں کو ہراساں کر کے قائم ہے، اگر بانی پی ٹی آئی آئین پر یقین نہ رکھتے تو کب کا تمہارا دھڑن تختہ ہوچکا ہوتا۔اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زیادہ تر قیادت اس وقت بھی جیل میں ہے، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ سمیت تمام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔