کویٹہ(نیٹ نیوز/نمائندہ خصوصی)بلوچستان میں بارشوں کے دوران 218 مکانات تباہ ہوئے اور 472 کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ اب تک 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا ،پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں 17 مرد، 23 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران 218 مکانات تباہ ہوئے اور 472 کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ اب تک 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 436 مویشی ہلاک اورفصلوں کو نقصان پہنچا