لاہور۔(بیورو رپورٹ):سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست9مئی کے مجرم نے دی ، ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ریاست کےخلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ، جلسی کریں روئیں پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی ،نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ،کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کیلئے بنایا گیا ہے اور ”این آر او”کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے ،این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسی بھی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے ،نیب قانون کو ”چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پائونڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ”این آر او”لے کر بھاگنا چاہتا ہے،ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے ، جرم کا حساب نہیں دیتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کو چور کہتا تھا وہ اِس شخص کے ہوتے ہوئے اِس کے ظلم کا نشانہ بنے اور اپنے پر لگے ہر الزام کا جواب دیا ، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرخرو ہوئے لیکن این آر او کی بھیگ نہیں مانگی۔