اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ قومیں عالمی منظرنامے پر اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خواندگی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فہرست میں تعلیم کو خصوصی اہمیت حاصل ہے،تعلیم جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر قوم کو ایک روشن مستقبل کی ضمانت دیتی ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ایوان بالا نے قانون سازی کے ذریعے خواندگی کی شرح میں اضافے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے، شرح خواندگی میں مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ادارہ جاتی تعاون اور رابطہ کاری کے زریعے خواندگی کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔