اسلام آباد۔(بیورو رپورٹ):پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ جھڑپوں میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) سیف سٹی اسلام آباد پولیس محمد شعیب خان اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ پولیس اہلکار پی ٹی آئی کے مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ اور پرتشدد ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون اس وقت نافذ العمل ہے،اس قانون کے تحت تمام عوامی اجتماعات کو قانون کی پاسداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان ضابطوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر بار بار زور دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ میں شرکت کے لیے آئی سی ٹی انتظامیہ کی جانب سے راستے مقرر کیے گئے ۔