کراچی (نمائندہ خصوصی کرائم رپورٹر/ نیٹ نیوز)
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کے سلسلے نے شہر قائد کو باقاعدہ ڈںودیا بارش کے دوران شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے، ایمرجنسی کے دوران انتظامیہ غائب ہو گئی ریسکیو آپریشن کیلئے خصوصی طور پر فوج سڑکوں پر آ گئی ، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔دی ایچ اے کے بیشتر علاقوں میں 30 گھنٹے سے بجلی غائب ہے میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیفنس، کلفٹن ، ملیر، ائیرپورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستان جوہر، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد،کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیااس کےعلاوہ نیپا پل، قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اورایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جب کہ کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔نمائندہ خصوصی کےمطابق
رات بھر کی بارش کے بعد توحید کمرشل، اتحاد کمرشل، خیابان شمشیر، مسلم کمرشل، سی ویو، بدر کمرشل اور صبا ایونیو سمیت ڈیفنس کے علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ خیابان بحریہ، 26 اسٹریٹ، خیابان مجاہد اور خیابان تنظیم بھی پانی پانی ہو گیا۔امراض قلب کے سب سے بڑے اسپتال این آئی سی وی ڈی کے گیٹ کے سامنے بارش کا پانی جمع ہونے سے ایمبولینس کوگزرنے میں مشکلات ہیں۔بارش کا پانی بھرنے سے کلفٹن سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بند کر دیے گئے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا اور لیاری کی بہار کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارش برسانے والا سسٹم شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے کراچی میں آئندہ چند گھنٹوں میں مزید تیز بارش کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ ،بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتاہےجب کہ کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات نےصبح 6 سے 11 بجے تک کراچی میں بارشوں کے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 126.6ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس 88 ، مسروربیسں 53 اور نارتھ کراچی میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اولڈ ائیرپورٹ 35.6 اور یونیورسٹی روڈ پر 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی