کراچی ( نمائندہ خصوصی)نامور پروڈیوسر ڈایریکٹر سابق ڈایریکٹر کرنٹ افیئرز پی ٹی وی اور سابق سینئیر وایس پریزیڈنٹ ہم نیٹ ورک اطہر وقار عظیم کراچی میں انتقال کرگئے ۔اطہر وقار عظیم کا انتقال کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ، اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے ،، انھوں نے کئی سربراہان مملکت،وزراء اعظم ،اسپورٹس اور دلیپ کمار سمیت کی شو بز سپر اسٹارز کے انٹرویو پروڈیوس کیے ،، اطہر وقار عظیم نے تاریخی شارجہ میچ جس میں جاوید میانداد نے انڈیا کیخلاف تاریخی چھکا لگایا تھا بطور پروڈیوسر اور کور کیا تھا ۔۔اطہر وقار عظیم نے پاکستان میں بے شمار کرکٹ ، ہاکی اور اسکوش سمیت کھیلوں کے ایونٹ کور کیے ، انھوں نے ورلڈ کپ 1987بھی کور کیا ، اطہر وقار عظیم ایک بہترین صدا کار بھی تھے ۔ اطہر وقار عظیم کا پروفیشنل کیرئر پچاس سال سے زائد عرصے پر محیط ہے ،وہ ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں سے ایک تھے ،اطہر وقار عظیم ہم ٹی وی ، ہم مسالحہ اور ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک کے دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم میں بھی شامل تھے ،، اطہر وقار عظیم پروفیسر سید وقار عظیم کے صاحبزادے اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی اور سئنیر وایس پریزیڈنٹ ہم نیٹ ورک اختر وقار عظیم کے چھوٹے بھائی تھے، ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا بھی شامل ہے۔
اطہر وقار عظیم آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے وائس پریذیڈنٹ بھی رہے ان کی تدفین منگل کے روز کراچی میں ہو گی۔