اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار اورطوفانی بارش کی وجہ سے سری نگر ہائی وے پر درخت گر گئے،ڈی سی اسلام آباد، اے سیز اور سی ڈی اے عملہ رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے کی جانب سے درخت کو روڑ سے ہٹا کر سڑک کلئیر کر دی گئی ۔ ایف نائن پارک کے باہر پانی کھڑا ہونے پر فی الفور نکاسی آب کا عمل مکمل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے مختلف مقامات سے پانی نکالا گیا، پوری رات نالوں اور ڈیمز کی کڑی مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔