راولپنڈی(نمائندہ خصوصی ):سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلی جنس پر مبنی کیے گئے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران، فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر انداز میں کارروائی کی۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہواجو علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔علاقے میں موجود دیگردہشت گرد کا صفایاکرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔